وزیر اعظم کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے ملاقات،اظہار یکجہتی اور تعزیت

10:18 AM, 17 Feb, 2023

احمد علی
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے ملاقات میں ان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آدیامان میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے ترک زلزلہ متاثرین کو پاکستان کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم نے زلزلہ زدگان سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی آپکے بہن بھائی ہیں. پاکستان آپکو اس مشکل میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ وزیر اعظم نے گفتگو کی کہ پوری پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیرِ اعظم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے ملاقات میں ان یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ میری پوری دنیا ہے اپیل ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے آگیے بڑھیں، میری عالمی برادری، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور تمام انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ترکیہ کے لوگوں کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیرِ اعظم نے آدیامان میں پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کاروائیوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مزید سردی سے بچاؤ کے خیمے اور کمبل ترکیہ بھیجتا رہے گا، پاکستان فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیج رہا ہے، پاکستان اس وقت تک 500 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیج چکا ہے، پاکستان واپسی پر میں پاکستان میں موجود سردی سے بچاؤ کے خیمے بنانے والے صنعت کاروں سے ملاقات کرونگا، پاکستان جس قدر ہو سکے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیجتا رہے گا۔ آدیامان میں زلزلہ زدگان نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔
مزیدخبریں