پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی

05:08 PM, 17 Feb, 2023

احمد علی
ملتان : پاکستان سپر لیگ کے 5ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم پشاور زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان سلطانز نے 20 اوررز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی روسو نے 75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 66 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقت میں پشاور زلمی کی ٹیم 154 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 40 اور صائم ایوب 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ عباس آفریدی 2 وکٹیں لے سکے۔ خیال رہے کہ پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
مزیدخبریں