ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

10:18 AM, 17 Feb, 2024

ویب ڈیسک: ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات جس میں دو طرفہ بحری روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

مزیدخبریں