جلاؤ گھیراؤ کیس،پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجا کو رہائی مل گئی

10:24 AM, 17 Feb, 2024

ویب ڈیسک: 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کی کارکن طیبہ راجا کو رہا کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی گرفتار رکن طیبہ راجا کو ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کی گیا۔

طیبہ کو 9 مئی کو لاہور کے جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

طیبہ راجہ کی لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

رہائی بعد طیبہ راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ دس ماہ بعد آج آخرکار مجھے جیل سے رہائی ملی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے میرے لیے دعائیں مانگیں اور اپنے والدین کا جنھوں نے مجھے سہارا دیے رکھا۔

مزیدخبریں