پی ٹی آئی نےیورپی یونین کاجعلی لیٹر بنایا,مریم اورنگزیب کا الزام

01:04 PM, 17 Feb, 2024

ویب ڈیسک: ن لیگ کی رہنما مریم اورنگ زیب نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے یورپی یونین کاجعلی لیٹر بنایا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ پر  ٹویٹ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے " یورپی یونین" کا جعلی پریس ریلیز،جس پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی۔ یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگا کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں۔ برطانوی ادارے DFID کو بھی اتوار والے دِن پی ٹی آئی کے جھوٹ پرتردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔ جھوٹے الزامات پر چین کو تردید کرنا پڑی تھی۔ جو اپنے سیاسی مفاد کے لئے پاکستان کی عالمی رسوائی کرانے سے بھی باز نہیں آتے۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ عالمی جعلسا زاور جھوٹا پاکستان اور اداروں کے لئے فتنہ ہے۔ 9 مئی سمیت ہر موقعے پر پاکستان اور اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔ آئی ایم کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی دعوت دی اور  ملکی حساس راز سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے ملک کی خارجہ پالیسی پر حملہ ہے، ملک کا معاشی دیوالیہ ، سیاسی دیوالیہ ، معاشرتی دیوالیہ کے ذمہ دار جعلی فورم 45، جعلی اور Forged پریس ریلیز سوشل میڈیا پہ ڈال کر امریکہ سے مداخلت کی منتیں کر کے ملک کی جمہورت پہ حملہ آور ہیں ۔ جمہوری اور سیاسی ساکھ کی حالت یہ ہے کہ پاکستان کی کوئی جماعت ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔

مزیدخبریں