ویڈیو: گھوڑی پر بیٹھے دلہے کو ہارٹ اٹیک ، موقع پر دم توڑ گیا

04:38 PM, 17 Feb, 2025

علی رضا

ویب ڈیسک : ( علی رضا ) دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔۔۔ بارات روانگی سے عین پہلے دلہا کو گھوڑی پر بیھٹے ہوئے ہارٹ اٹیک ، موقع پرہی دم توڑگیا۔

فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیں

جہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر شیوپور میں شادی کی بارات کے دوران گھوڑے پر سوار دولہا اچانک گر پڑا۔  طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تو پتہ چلا اس کی موت ہوچکی ہے۔ 

  دلہا کی شناخت پردیپ جاٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے سابق ضلعی صدر ہیں۔ ڈاکٹرز کا خیال ہےکہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔ مقامی ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر کے جاٹ ہاسٹل میں پیش آیا جہاں سے  ڈھول باجے کے ساتھ بارات  روانہ ہو رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پردیپ جاٹ گھوڑے پر سوار ہو کر پنڈال میں داخل ہو رہے ہیں ۔ تاہم، جیسے جیسے وہ آگے بڑھتا ہے، وہ آہستہ آہستہ گرنے سے پہلے گھوڑے پر قابو کھوتا دکھائی دیتا ہے۔ ایک شخص تیزی سے اسے گرنے سے روکنے کے لیے بھاگا، جب کہ دوسروں نے اسے کھڑا ہونے میں مدد کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کی کوششیں ناکام رہیں۔

دولہے کو شیوپور ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جانے کے لیے پہنچے۔ کوششوں کے باوجود پردیپ کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا۔

 یادرہےیہ واقعہ مدھیہ پردیش کے اندور میں اسی طرح کے ایک سانحہ کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں، 23 سالہ پرنیتا جین، جو اپنے کزن کی شادی میں ڈانس کر رہی تھیں، بالی ووڈ کی ہٹ فلم کے گانے "شرارا شرارا" میں پرفارم کرنے کے فوراً بعد ہی گر گئیں اور انتقال کر گئیں۔

مزیدخبریں