پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی لسٹیں تیار، نوکریوں سے فارغ کرنیکا فیصلہ

01:42 PM, 17 Jan, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) سی سی پی او کا پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ، پولیس افسران اور اہلکاروں کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے افسر قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے ساتھی نکلے، پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی مخبری پر ہی بڑے مگرمچھ گرفتار نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو محکمہ سے برخاست کیا جائے گا۔ لاہور پولیس نے بدمعاشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا لیکن کوئی بڑا مگر مچھ ہاتھ نہ آیا جس کی وجہ پولیس کے اپنے مخبر نکلے۔

سی سی پی او نے پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی گئیں۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کالی بھیڑوں کو محکمے میں رہنے کا کوئی حق نہیں، لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں، جلد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

علاوہ ازیں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کوتحفظ دینے کے لئے پولیس کواہم ٹاسک مل گیا، سیاحوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپ کی تیاری تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں پنک بٹن دبانے سے پولیس فوری مدد کو پہنچے گی۔ غیرملکی سیاحوں کی سکیورٹی اور آگاہی کا ٹاسک پولیس کو دے دیا گیا۔

پولیس سیاحوں کی سکیورٹی کلیئرنس،ٹریفک سمیت تمام معاملات پر آن لائن آگاہی دے گی، ملکی اورغیرملکی سیاحوں کا تمام ریکارڈآن لائن مرتب کیاجائے گا، ٹریفک اور ہوٹلنگ سے متعلق معاملات پر بھی رہنمائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں