کورونا کی تباہ کاریاں جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 43 مریض جاں بحق

02:25 PM, 17 Jan, 2021

احمد علی

اسلام آباد (بپلک نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 43مریض جاں بحق، اس دوران مزید 2,521افراد میں کرونا کی تصدیق، ایکٹیو کیسز کی تعداد 34,701 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے باعث 43 جان کی بازی ہار گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوارن 2,521افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 34,701 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 4 لاکھ 73ہزار 639مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں 5 لاکھ 19,291مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحال 10,951 موات ہو چکی ہیں۔24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41,191 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

مزیدخبریں