گاجر طاقت کا بے بہا خزانہ، بڑھاپے کے اثرات کم کرنے کی صلاحیت
03:59 AM, 17 Jan, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) گاجر کو سردیوں کا سپر فوڈ کہا جاتا ہے۔ یہ ناصرف کھانے میں مزیدار بلکہ یہ بہت سے غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہے۔ گاجر وٹامن اے، سی، کے کے ساتھ ساتھ کئی معدنیات سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو کہ ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ گاجر کھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین سے آپ کو فائدہ ہوگا۔ یہ معدے میں وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاجروں میں Falcarinol نامی قدرتی کیڑے مار دوا پایا جاتا ہے جو کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔ گاجر کھانے سے بڑھاپے کا اثر بھی کم ہو جاتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا اینٹی ایجنگ ایجنٹ کا کام کرتے ہیں۔ گاجر کے رس میں کالا نمک، ہرا دھنیا، بھنا زیرہ، کالی مرچ اور لیموں کا رس ملا کر پی لیں۔ اس کے ہاضمے سے متعلق مسئلہ دور ہو جائے گا۔ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کو گاجر بھی کھانی چاہیے۔ یہ وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہے اور یہ دونوں اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتے ہیں۔