پشاور میں فائرنگ سے مشہور عالم دین شیخ عبدالحمید شہید
04:29 AM, 17 Jan, 2022
پشاور: (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے معروف عالم دین شیخ عبدالحمید کو شہید کر دیا ہے۔ اس قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی شدید زخمی ہیں جنھیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پیش آیا۔ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے مولانا شیخ عبدالحمید اور ان کے بھائی پر پے در پے گولیاں چلائیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مولانا شیخ عبدالحمید اور ان کے بھائی شیخ محمد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ تاہم ان کے بھائی کا علاج جاری ہے۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ علاقت میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے حملہ آوروں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔