سینئر اداکار رشید ناز قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے

04:56 AM, 17 Jan, 2022

Rana Shahzad
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ رشید ناز 9 ستمبر 1948ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بے شمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971ء میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے اردو، پشتو اور ہندکو سمیت کئی زبانوں کے ڈراموں میں کام کرکے شہرت پائی۔ مرحوم رشید ناز کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا 1973ء میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 1988ء میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رشید ناز کی رحلت کی خبر ان کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے دی، انہوں نے بتایا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔
مزیدخبریں