رونگٹے کھڑے کر دینے والی ویڈیو، خاتون کو تیز رفتار ٹرین کے آگے پھینک دیا

08:35 AM, 17 Jan, 2022

Rana Shahzad
برسلز: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں میٹرو ٹرین حادثے کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ ریلوے سٹیشن ہو یا میٹرو، ہمیشہ ٹریک سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہونے کی ہدایت کی جاتی ہے، لیکن بعض اوقات ایسا واقعہ ہو جاتا ہے، جس پر ہم آسانی سے یقین نہیں کر سکتے۔ لوگ تیز رفتاری سے چلنے والی ٹرین سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہو سکتے ہیں لیکن اگر ٹرین قریب آ جائے اور کوئی دھکا دیدے تو اس کی جان مشکل سے بچ سکتی ہے۔ جی ہاں، سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص نے ایک خاتون کو تیز رفتار ٹرین کے آگے دھکا دے دیا۔ اگر یہ فوٹیج کیمرے میں ریکارڈ نہ ہوئی ہوتی تو شاید کسی کو یقین نہ آتا۔ https://twitter.com/Bruxelles_City/status/1482106862204076038?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1482106862204076038%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Foff-beat%2Faccident-viral-video-man-pushed-the-woman-in-front-of-the-speeding-train%2F1072804 نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام بیلجیئم کے دارالحکومت کے روجیر میٹرو سٹیشن پر پیش آیا۔ خوش قسمتی سے ٹرین وقت سے پہلے رک جانے کی وجہ سے خاتون کی جان بچ گئی لیکن زور سے دھکا دینے کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مرد پلیٹ فارم پر کھڑی عورت کو ٹرین کے آگے دھکیلنے سے پہلے پلیٹ فارم پر بے چینی سے گھوم رہا تھا۔ جب وہ میٹرو کے قریب پہنچی تو اسے آگے بھاگتے ہوئے اور خاتون کو پٹڑیوں پر دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ میٹرو ٹرین ڈرائیور نے فوری طور پر اپنی سرگرمی دکھاتے ہوئے ایمرجنسی بریک کھینچ دی جس سے خاتون کی جان بچ گئی۔ واقعے میں زخمی خاتون کو ہسپتال بھیجا گیا۔ برسلز انٹر کمیونل ٹرانسپورٹ کمپنی کے ترجمان گائے سبلون نے دی برسلز ٹائمز کو بتایا: "ڈرائیور نے ہوشیاری سے اس واقعے میں خاتون کی جان بچائی، لیکن وہ صدمے میں ہے اور خود کو قصوروار سمجھتا ہے۔" انہوں نے بتایا کہ خاتون اور میٹرو ڈرائیور دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا اور انہیں جلد گھر واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔
مزیدخبریں