جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
01:40 PM, 17 Jan, 2022
وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر براجمان ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا. نوٹیفیکیشن وزارت قانون کی طرف سے جاری کیا گیا. صحافی اور تجزیہ نگار عدیل وڑائچ نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا ہے. واضح رہے کہ جسٹس عمر عطاء بندیال اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں. اس سے قبل 13 جنوری کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کیا تھا. صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت یہ اہم تعیناتی کی تھی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے موثر ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد، یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔