کورونا کے سائے تلے پنجاب گیمز کے انعقاد سے کھلاڑی پریشان
02:28 PM, 17 Jan, 2022
لاہور ( پبلک نیوز) 23 جنوری کو ہونے والی پنجاب گیمز میں پنجاب کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا اور طالبات مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دنیا میں خوف کی علامت بننے والی وب کوورنا وائرس سے متاثرہ شہروں میں لاھور کا پاکستان بھر میں دوسرا نمبر ہے۔ حکومت پنجاب کا صوبے کی تمام تحصیلوں اور اضلاع سے بچوں اور نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ مختلف اضلاع سے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے 23 جنوری کو لاہور میں ہونے والی پنجاب گیمز میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں خوف کی علامت بننے والے کووڈ نے لاہور میں بھی اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں پاکستان میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں لاہور دوسرا نمبر ہے وہاں پر پنجاب گیمز کا انعقاد کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں جبکہ لاہور میں ہونے والی اس پنجاب گیمز کے انعقاد سے کھلاڑی بھی خاصے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کھیل میں حصہ لینے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور بڑھتے ہوئے کرونا کے پیش نظر فی الحال اس پروگرام کو ملتوی کردیا جائے۔ حکومت نے لاہور میں ہونے والی پنجاب گیمز کو فوری طور پر ملتوی نہ کیا تو پنجاب میں کووڈ پھیلنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔