محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

06:27 PM, 17 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے مغربی و بالائی علاقوں میں موسم کی صورتحال شدت اختیار کر جائے گی۔ منگل کی رات سے جمعرات تک مری میں برفباری کے امکانات ہیں۔ خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ،حافظ آباد، لاہور اور قصور میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 18سے 20جنوری کے دوران موسم میں شدت کے نتیجہ میں مری میں راستوں کی بندش متوقع ہے۔ پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو موسم کی شدت کے ساتھ پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کی جا چکی ہے۔
مزیدخبریں