چئیر مین اور وائس چئیر مین کی دوڑ میں پیپلز پارٹی کو برتری

07:16 AM, 17 Jan, 2023

احمد علی
کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردئیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے 235 یونین کمیٹی کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے 235 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل کر لئے ہیں ، پیپلزپارٹی 93نشستوں کے ساتھ آگے ، جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پے ہے ، پی ٹی آئی 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور مسلم لیگ ن کے میدوار 7 یوسیز جیت گئے اس کے علاوہ جے یوآئی 3، تحریک لبیک2۔ایم کیوایم حقیقی 1 اور آزاد امیدوار 3 یوسیز جیتنے میں کامیاب رہے ۔11 یوسیز پر امیدوران کے انتقال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی ہے کراچی میں بلدیاتی اداروں میں ممکنہ مخصوص نشستون کی تقسیم ہوگئی ہے ، پیپلز پارٹی 93 سیٹوں پر کامیاب ممکنہ خواتین میں 32، نوجوان 5، لیبر 5، نان مسلم 5، معذور 1 اور خواجہ سرا ایک نشست حاصل کروائے گی ، بلدیہ عظمی میں پیپلزپارٹی کو مجموعی طور 142 سیٹوں کی اکثریت حاصل ہوگی ہے ۔ جماعت اسلامی 86 یونین کمیٹوں کے چیئرمین ، جماعت اسلامی کو مجموعی طور پر 133 نشستیں مل پائیں ہیں ، تحریک انصاف 40 یونین کمیٹی چیئرمین۔خواتین 14، نوجوان 2، لیبر 2، نان مسلم 2، معذور اور خواجہ سرا سے محروم رہے گی ، مسلم ليگ ن 7 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کی تعداد کے ساتھ صرف خواتین کی 2 نشستیں حاصل کر پائیں گی ، جے یو آئی 3 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کے ساتھ صرف 1 خواتین کی نشست حاصل کر پائے گی ، ٹی ایل پی 2 یونین کمیٹی چیئرمینون کے ساتھ 1 خواتین نشست ممکنہ طور حاصل کرسکے گیں ، ٹین آزاد امیدوار چیئرمین یونین کمیٹی کے تناسب سے 1 خواتین کی نشست حاصل کرپائین گے ۔ بلدیہ عظمی کا ایوان ممکنہ مجموعی طور 356ارکان پر مشتمل ہوسکے گا۔
مزیدخبریں