ویب ڈیسک: سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کردیا گیا۔
چینی میڈیارپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کا سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دیا۔ سپارکو کی جانب سے تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ کیاگیا۔ سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے۔ای او-1 سیٹلائٹ ملک کی قدرتی وسائل کی نگرانی اور انہیں سنبھالنے، قدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدد کرے گا۔
ترجمان سپارکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے۔قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہے۔
ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکوکا کہنا ہے کہ ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا۔ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سپارکو جنرل مشتاق کا تقریب سے خطاب:
ڈپٹی ڈائریکٹر سپارکو جنرل مشتاق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹلائٹ مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جسے آج خلا میں روانہ کیا گیا۔یہ ہماری بڑی کامیابی ہے جو ملک کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔اس کے ذریعے قدرتی آفات سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ای او-1 ملک کی قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ سپارکو کی جانب سے ای او-1 کو پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے۔الیکٹروآپٹیکل کی لانچنگ ناصرف پاکستان کے خلائی تحقیق بلکہ سائنسی ترقی کے لیے بھی معاون ومدگار ثابت ہوگا۔
سپارکو نے بیان جاری کردیا:
پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 لانچ کردیا۔ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور میں ای او۔ ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر دیکھے گئے۔
سپارکو حکام کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے۔ ای او 1 کو ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ (ای او-1) مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں سپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔ای او۔1 سپارکو کا پانچواں سیٹیلائٹ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی لانچ پر بیان جاری کردیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سیٹلائٹ Jiuquan سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے ؛ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔فصلوں کی پیداوار کی پیشن گوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا ۔ سپارکو کی سربراہی میں، یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد!