پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دیدی
06:33 AM, 17 Jul, 2021
نوٹنگم (پبلک نیوز) پاکستان نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ گرین شرٹس کی دورہ انگلینڈ میں پہلی کامیابی، پاکستان نے میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی میں 31 رنز سے ہرادیا،قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنا سب سے زیادہ 232 رنز کا ریکارڈ بناڈالا، کپتان بابراعظم نے 85،محمد رضوان نے 63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیں،ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 201 اسکور پر آؤٹ ہو گئی. کپتان بابراعظم ٹیم کی فتح پر خوش،کہا سب نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا،کل دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی کامیابی کی بھرپورکوشش کریں گے، فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی کی میچ میں بہترین کارکردگی، 3 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.