اپنی سرزمین کسی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے
08:47 AM, 17 Jul, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اپنی سرزمین کسی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ، وزیر اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے گے۔ ایک بیان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پر حادثے میں13افراد جاں بحق ہوئے،حادثے میں چینی،2ایف سی اہلکار اور2پاکستانی شہری شامل،چین کے وزیرپبلک سکیورٹی سے رابطہ ہوا،وزیراعظم نے وزیرخارجہ کوکل چین جانے کی ہدایت کی ہے،چین کی15رکنی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث خفیہ ہاتھوں کوبے نقاب کیا جائےگا،سکیورٹی اداروں کوچینی شہریوں کی حفاظت کی ہدایت دی،پاکستان کے تمام ادارے سرحدوں پرچوکس ہیں،بھارت پاکستان میں مداخلت کاکوئی موقع جانےنہیں دیتا،اپنی سرزمین کسی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔