میر پور(پبلک نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کی جیب میں پیسہ ہو عمران خان وہاں جاتا ہے، عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، شروعات باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے.
آزاد کشمیر الیکشن 2021 کے سلسلے میں انتخابی مہم روز و شور سے جاری ہے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میر پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں۔الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں. ان کا کہنا تھا کہ یہ 2018 ہے نہ وہ والی مسلم لیگ ن،ن لیگ کی الیکشن مہم مخالفین کو نظر آرہی ہے، ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں، اس بار آپ کا مقابلہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے.
مریم نے کہا ڈسکہ میں ن لیگ نے دھند میں بھی چوری شدہ الیکشن جیت لیا، عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، شروعات باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے. کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں 2 منٹ خاموشی اختیار کریں، وزیر امور کشمیر نے لوگوں پر فائرنگ کی ،نوازشریف چاہتےتھےآزادکشمیرمیں بھی موٹروےبنے،نوازشریف دورمیں چین پیس ےلا کر منصوبے لگانا چاہتاتھا،سی پیک نوازشریف کےدورمیں ترقی کررہاتھا،نوازشریف دورمیں کہاکرتےتھےموٹرویزاورسڑکیں بنانےسےترقی نہیں ہوتی، مان لیں کہ نواز شریف آپ کا استاد تھا، انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسےامیدوارجنہوں نےن لیگ کی پیٹھ میں چھراگھونپاانہیں ووٹ مت دینا،گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں،اگرن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تویادرکھناتمھارے ساتھ براہوگا.