صرف عید کے پہلے دن ویکسی نیشن سنٹرز بند رہیں گے

12:00 PM, 17 Jul, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن بارے این سی او سی کا فیصلہ۔ این سی اوسی کا عید کی چھٹیوں ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ۔ حکام وزرات صحت کے مطابق صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی۔ عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔ این سی او سی نے اب ویکسین کی دوسرے خوارک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا۔ حکام وزرات صحت کے مطابق دوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردیا گیا ہے۔ ویکیسن کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی۔ سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔ سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔ اور آسٹرازنیکا کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے۔
مزیدخبریں