اب پرائیویٹ کالجوں میں بھی بی ایس نرسنگ کیا جا سکے گا
12:30 PM, 17 Jul, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ کابینہ نے پرائیویٹ سیکٹر کالجز میں بی ایس نرسنگ کے داخلہ کی منظوری دے دی۔ داخلہ کیلئے قابلیت کا ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے ہوگا۔ 70 فیصد قابلیت کے حامل افراد کو ویٹ ایج دی جائے گی۔ 30 فیصد ویٹ ایج تعلیمی قابلیت پر ہونگے۔ تعلیمی قابلیت میں ایف ۔ایس سی ،پری میڈیکل بنیاد پر ہوں گی۔ امیدوار کیلئے فارم فیس 1500 ہوگی اور قابلیت کے حامل کیلئے ٹیسٹ فیس 600 ہوگی۔