کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بڑی پابندیاں عائد

01:30 PM, 17 Jul, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) کورونا کا معاملہ، سندھ حکومت نے سیاحتی مقامات پر کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹ، ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ بغیر کورونا وائرس ویکسینیشن کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ سفر کرنے کی بھی پابندی ہو گی۔ تفریحی پارکس اور مویشی منڈیوں کے لیے بھی نئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ متعلقہ حکام کو مکمل عمل درآمد کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
مزیدخبریں