پنجاب میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد
02:10 PM, 17 Jul, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تین ماہ کیلئے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تقرر و تبادلوں پر تین ماہ کیلئے عائد پابندی گریڈ 17 سے لگائی گئی ہے۔ صرف خالی آسامیوں پر قانون کے مطابق تعیناتی کی اجازت ہوگی۔ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت تمام افسران کو آگاہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں لادی گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا۔ لادی گینگ کے خلاف کارروائی کا حکم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیا گیا تھا۔