آسٹرازنیکا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
02:30 PM, 17 Jul, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) کوویکس کی فراہم کردہ آسٹرازنیکا ویکسین کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن 1.24 ملین ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ کوویکس پلیٹ فارم نے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کو ملی تھی۔ ذرائع کے مطابق کوویکس نے 1.24 ملین آسٹرازنیکا ویکسین ڈوز کی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔ کوویکس پاکستان کو تین کورونا ویکسین کھیپ فراہم کر چکا ہے۔