پولیس کا اسپیشل سیل جرائم میں ملوث نکلا

03:10 PM, 17 Jul, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) سنگین جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے بنایا گیا اسپیشل سیل ایس آئی یو بھی جرائم میں ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی پولیس کی جانب سے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے دفتر پر چھاپا مارا گیا۔ پولیس افسر سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار پولیس پارٹی پر سونے کی چوری کا الزام ہے۔ کچھ عرصہ قبل گلستان جوہر میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔ گھریلو ملازمہ 80 سے زائد تولہ چوری کر کے چلی گئی تھی۔ پولیس پارٹی نے اس ملازمہ کو گرفتار کیا اور اس کے پاس موجود چوری شدہ سونا ہتھیا لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں سے چوری کیا گیا 65 تولہ سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزیدخبریں