پی آئی اے کا عید الاضحیٰ پر اضافی پروازوں کا اعلان
04:00 PM, 17 Jul, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کل سے مجموعی طور پر20اضافی پروازیں آپریٹ کرے گی بوئنگ777طیارے استعمال ہوں گے۔ کراچی اسلام آباد کے لیے یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کے لیے14پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کراچی سے لاہور کے لیے6اضافی پروازیں آپریٹ کرے گی۔ خصوصی پروازیں چلانے کا مقصدعید الاضحی کے موقع پر مسافر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید مناسکیں گے۔ پی آئی اے 16جولائی کو دوحہ سے 2خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی جس میں بوئنگ777طیارے استعمال ہوں گے۔