ضمنی الیکشن: لاہور میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکن لڑ پڑے
05:59 AM, 17 Jul, 2022
ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ کا آغاز ہوتے ہی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور کے ایک پولنگ سٹیشن پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن لڑ پڑے۔ دونوں جانب سے شدید لڑائی اور مار کٹائی کی گئی۔ لڑائی جھگڑے کا یہ واقعہ لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں دھرم پورہ پولنگ سٹیشن پر پیش آیا، جب دونوں جماعتوں کے کارکب ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران آپس میں لڑ پڑے۔ پبلک نیوز کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر جانے پر لڑائی کا معاملہ درپیش آیا۔ لڑائی کی وجہ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کو اندر جانے نہ دینے پر ہوئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/khadijah_shah/status/1548547661791236097?s=20&t=tRqYBNlx0WMLn--fumdeYg ایک پی ٹی آئی کارکن نے الزام عائد کیا کہ میں پولنگ ایجنٹ ہوں، اسی وجہ سے مجھے روکا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پولیس بھی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکان کے درمیان لڑائی چھڑانے میں ناکام نظر آئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس جانبداری سے کام لے رہی ہے۔ پولیس ن لیگ کے کارکان کو جانے کی اجازت دے رہی ہے۔ لڑائی کا واقعہ پی پی 158 یو سی سی دھرم پورہ پولنگ سٹیشن پر پیش آیا۔