خوشی ہے کہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کیلئے نکل رہے ہیں
11:35 AM, 17 Jul, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ مجھےیہ دیکھ کرخوشی ہےکہ ہمارے ووٹرزہرقسم کےدباؤ اور ہراساں کرنےکی(حکومتی)کوششوں کی مزاحمت کرتےہوئے بڑی تعدادمیں ووٹ ڈالنےکیلئےنکل رہےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں کہ وہ سب لوگ،خصوصاً ہماری خواتین جنہیں ابھی اپنا ووٹ ڈالنا ہے،وہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ ان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کاالیکشن ہے۔