ضمنی انتخابات: لاہور کی 4نشستوں میں‌سے 3 پرپی ٹی آئی کامیاب

01:53 PM, 17 Jul, 2022

احمد علی
لاہور: ضمنی انتخابات میں لاہور کے 4 حلقوں کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق 3 نشستیں‌ پی ٹی آئی اور ایک مسلم لیگ ن جیتنے میں‌کامیاب ہوگئی ہے.

پی پی 167:

لاہور کے حلقپی پی 167 سے بھی تحریک انصاف جیت گئی،تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی رزلٹ آگیا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے شبیر گجر نے 40 ہزار 511ووٹ حاصل کیے جبکہ لیگی امیدوار نذیر چوہان 26 ہزار 473 ووٹ حاصل کر سکے.

پی پی 158:

صوبائی اسمبلی کے حلقہ 158 سے تحریک انصاف جیت گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے اکرم عثمان نے 37 ہزار 463 ووٹ حاصل کیے جبکہ لیگی امیدوار رانا احسن 31ہزار906 ووٹ حاصل کر سکے.

پی پی 168:

حلقہ پی پی 168 میں‌مسلم ن لیگ کے امیدوار اسد کھوکھر 26169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان 15767 حاصل کرسکے. پی پی 168 میں ٹرن آؤٹ 32.53 فیصد رہا.

پی پی 170:

پی پی 170 سے تحریک انصاف کے امیداور ملک ظہیر عباس نے میدان مار لیا ہے،پی پی 170 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ظہیر عباس 24,688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذولقرنین 17,519 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں‌.اس حلقے سے ٹرن آؤٹ 40.34 رہا.
مزیدخبریں