شیخوپورہ : پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے درمیان فائرنگ، ایک بچہ جاں بحق
03:15 PM, 17 Jul, 2022
لاہور: پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے درمیان فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق 1شخص زخمی ہو گیا، جاں بحق بچہ پی ٹی آئی کا کارکن تھا جو پی ٹی آئی کے کارکنان کے پاس کھڑا تھا ، جاں بحق بچے کی شناخت 13 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت مقبول کے نام سے ہوئی ہے جس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی شناخت ابھی تک نہیں کی جا سکی ۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہسپتال میں دونوں گروپوں میں تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔