’عمران خان کے کہنے پر بغیر سوچے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے‘

06:36 PM, 17 Jul, 2022

احمد علی
’عمران خان کے کہنے پر بغیر سوچے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے‘
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اور صوبے میں وزارت اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہی نے کہا ہے کہ ’اللہ نے ناممکن چیز کو ممکن بنایا، عمران خان کے کہنے پر اسمبلی توڑ دیں گے۔‘ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’سب سے زیادہ محنت عمران خان کی ہے۔ یہ انہی کی حکمت عملی تھی۔ اللہ نے انھیں بہت انرجی دی ہے۔‘ اس سوال پر کہ کیا وہ عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑیں گے، ان کا جواب تھا کہ ’میں نے بغیر سوچے اسمبلی توڑ دینی ہے۔‘ ’تھوڑا سا بھی کوئی احسان کرے تو احسان فراموشی گناہ ہے۔ یہ عمران خان کا ہمارے خاندان پر احسان ہے۔ مشورہ ضرور دوں گا لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی ہوگا۔ میرا نہیں ہوگا۔‘ پرویز الہی نے کہا کہ مذاکرات سیاست کا حصہ ہے اور معاملات خود بخود طے ہوتے ہیں۔انھوں نے شریف خاندان کو تجویز دی کہ ’ان کو چاہیے کہ خود آکر کہیں ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، مل کر چلیں گے۔ وہ یہ کریں گے نہیں، مجھے معلوم ہے۔ کم از کم لوگوں کو پتا چل جائے کہ یہ صرف باتیں کرتے ہیں۔‘ پنجاب کے ضمنی الیکشن کی شفافیت کے حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ ’اب ہم الیکشن جیت چکے ہیں، اس میں کیڑے نہیں نکالنے چاہییں۔‘
مزیدخبریں