کے ایم سی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا

06:50 PM, 17 Jul, 2023

احمد علی
کراچی : تین سال بعد ہونے والا کے ایم سی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس نعرے بازی اور ہنگامہ آرئی کی نذر ہوگیا، کونسل ہال مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا رہا ۔ مئیرکراچی مرتضی وہاب کی زیر صدارت شروع ہونےوالے کراچی میونسپل کارپوریشن سٹی کونسل کے پہلے اجلاس کا آغاز شورشرابہ، نعرےبازی اور ہنگامہ آرائی سے ہوا۔ پی ٹی آئی منحرف رکن اسد امان کو بات کرنے کا موقع ملا تو پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے خوب احتجاج کیا ۔ مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب ارکان کو چپ کراتے رہے لیکن ہنگامہ کم نہ ہوا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پہلے اجلاس میں مئیرکراچی کا طرز عمل درست نہ تھا۔ مئیرکراچی مرتضی وہاب کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے تھے تاہم جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے اجلاس چلنے نہ دیا ۔ سٹی کونسل کے پہلے اجلاس میں سوئیڈن واقعے کے خلاف مذمتی جبکہ دو تعزیتی قراردادیں پیش کی گئیں ۔
مزیدخبریں