ای ایم ایس سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ، سافٹ وئیر ٹھیک کام کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تردید
08:57 PM, 17 Jul, 2023
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ وئیر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے میڈیا پر چلنے والوں خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر ای ایم ایس کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، سافٹ وئیر ٹھیک کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ای ایم ایس ٹریننگ ملتوی کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینا ہے وہی ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی پر 20 جولائی 2023 تک مامور ہیں۔