ویب ڈیسک: ریاست پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد ملواکی میں بھی ناکام کوشش ، شبے میں ایک بے گھر شخص ہلاک دوسرا گرفتار کرلیا گیا ۔ دریں اثناء ملواکی میں ریپبلکن پارٹی کی کنونشن سائٹ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس شخص نے ماسک پہن رکھا تھا اور اس کے پاس اے کے-47 رائفل تھی۔
تفصیلات کے مطابق ولیس نے اس کنونشن کے مقام کے قریب سے ایک 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کنونشن ملواکی میں فیزرو فورم کے قریب منعقد ہو رہا ہے۔ پیر کے روز، جب ایک مشتبہ شخص کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہا تھا، اسے کیپٹل پولیس افسران اور ہوم لینڈ سکیورٹی نے روک لیا۔فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کا لباس دیکھ کر سیکورٹی کو اس پر شک ہو گیا۔ اس نے اسکی ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کے ساتھ ایک بیگ تھا۔ جانچ پڑتال پر اس کے بیگ سے اے کے 47 رائفل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
دریں اثنا، ملواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے قریب ہی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔ دراصل، کنونشن مقام کے ارد گرد گشت کے دوران، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں چاقو تھا۔ پولیس نے اسے چاقو پھینکنے کو کہا لیکن جب اس نے بات نہیں سنی تو پولیس نے اسے گولی مار دی۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے اس واقعے کی ایک باڈی کیم ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں دو چاقو ہیں اور وہ پولیس کی وارننگ کے باوجود وہاں موجود دوسرے شخص پر حملہ کرنے کے ارادے سے آگے بڑھتا ہے۔ دریں اثنا، پولیس اسے کئی گولیاں مار دیتی ہے۔