جامشورو تھانہ پر پراسرار دھماکا، 2اے ایس آئی سمیت 7اہلکار زخمی

01:32 PM, 17 Jul, 2024

ویب ڈیسک: جامشورو پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں دھماکے کے باعث 2 اے ایس آئی، 5 پولیس اہلکار اور قیدی بھی زخمی ہوگیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جن میں اے ایس آئی رسول بخش ناریجو، اے ایس آئی محمد بخش ڈاوچ، پولیس اہلکار غلام محی الدین، ارشاد علی گائینچو، عبداللطیف پنہور، جمشید سنجرانی اور قیدی جمشید شامل ہے۔

ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز کے مطابق پولیس اسٹیشن پر دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ تھانے کے مال خانے میں کچھ سامان موجود تھا جس میں ہیٹ اَپ کے باعث دھماکا ہوا تاہم دھماکے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں کہ کیسے ہوا۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو بھی پولیس اسٹیشن جامشورو پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جامشورو تھانے پر پہنچ گیا اور تھانے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں