ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی ہے۔ صوبائی حکومت کے تحت پختونخوا کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ خاندانوں کو مفت 2 کے وی تک مکمل سولر سسٹم دیئے جائینگے. جس میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ کا سامان، بلبس، پنکھے شامل ہوں گے۔