وکی کوشل نے ترپتی دمری کو زہریلی چاکلیٹ کھلا دی

03:57 PM, 17 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے ہردلعزیز اداکار وکی کوشل نے ساتھی اداکارہ ترپتی دمری کی سازش کا توڑ نکالتے ہوئے انہیں زہریلی چاکلیٹ کھلادی۔

فلم 'لیلا مجنوں' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی ترپتی دمری فلم 'انیمل' میں ایک بولڈ کردار نبھا کر راتوں رات شہرت حاصل کرلی تھی جس کے بعد بالی وڈ کے بڑے بڑے پروڈیوسرز اور ڈائیریکٹرز نے ترپتی سے رابطہ کیا اور اپنی فلمیں آفر کیں۔

ان دنوں ترپتی دمری اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ' بیڈ نیوز' کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار وکی کوشل اور پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

ترپتی اور وکی کوشل کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کے خلاف موت کا جال بچھاتے نظر آئے۔

وائرل ہونے والی یہ ویڈیو خود وکی کوشل اور ایمی ورک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں پہلے ترپتی محبت بھرے انداز میں وکی کوشل کو پانی کی بوتل دیتی نظر آئیں جبکہ وکی کوشل نے ترپتی کو چاکلیٹ دی۔

ترپتی کا دیا ہوا پانی پی کر وکی کوشل بے ہوش ہوگئے جس کو دیکھ کر ترپتی خوشی سے جھوم اٹھیں اور ایمی ورک کے ساتھ چل پڑیں اور اسی دوران انہوں نے چاکلیٹ کھائی جسکو کھا کر وہ گر پڑیں اور وکی کوشل واپس کھڑے ہو کر ہنستے نظر آئے۔

ویڈیو میں سیاہ و سفید ویڈیو میں ماضی کی جھلک دکھائی جس میں وکی اور ایمی ورک ملکر  چاکلیٹ پر کچھ چھڑکتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو فقط فلم کی پروموشن کیلئے بنائی گئی ہے جس کا کانٹینٹ چند سال قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے لیا گیا جس میں اسی طرح ہر شخص ایک دوسرے کو دھوکہ دے کر مارنے کی سازش کرتا نظر آیا تھا۔

مزیدخبریں