سابق سری لنکن کرکٹر کو بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا

06:56 PM, 17 Jul, 2024

ویب ڈیسک: سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق 41 سالہ سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائشگاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا،پولیس کا بتانا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے، انہیں بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی۔

سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 
 

مزیدخبریں