پاکستانی نژاد لینا خان ایمازون اور گوگل کیلئے خطرے کی گھنٹی

08:04 AM, 17 Jun, 2021

اویس
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) پاکستان نژاد امریکی لینا خان کو امریکہ کے ایف ٹی سی کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ٗ لینا خان امریکہ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑی ناقد ہیں اور ان کی تقرری ٹیکنالوجی کمپنیوں کے معاملہ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ مارکیٹ میں اجارہ داری اور اینٹی ٹرسٹ انفورسمنٹ کو لیکر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بہت بڑی ناقد رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ایک تارک وطن پاکستانی خاندان سے تعلق رکھنے والی لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے ٗ لینا خان اس سے قبل اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایمازون ٗ گوگل اور فیس بک کی مارکیٹ میں اجارہ داری کی کوشش کے حوالے سے ایک مربوط رپورٹ تیار کی تھی ٗ جس میں ان طریقوں سے پردہ اٹھایا گیا تھا جن کے تحت یہ ٹیکنالوجی کمپنیوں مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ جب لینا خان کی تقرری کے بعد عالمی اداروں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل ٗ ایمازون سے موقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی بھی رائے دینے سے اجتناب کیا ٗ لینا خان نے 2017 میں ’’ایمازون کا اینٹی ٹرسٹ پیراڈاکس ‘‘ کے نام سے ایک مضمون لکھا تھاجس میں شدید تنقید کرتے ہوئے ایمازو ن کی جانب سے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزیوں کی شناخت پر بات کی گئی تھی۔https://twitter.com/linamkhan/status/1404841168182169602لینا خان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اس تقرری کے بعد لکھا کہ ’’ کانگریس نے ایف ٹی سی تشکیل دیا تھا تا کہ جائز مسابقت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ صارفین، ورکرز، دیانتدارانہ تجارت کو ناجائز اور دھوکہ دہی پر مبنی کاموں سے بچایا جا سکے۔ میں اس مشن پر عمل اور امریکی عوام کی خدمت کی پوری کوشش کروں گی‘‘۔
مزیدخبریں