گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) شہر میں 24 گھنٹے میں دن دیہاڑے قتل کی تین لرزہ خیز وارداتیں۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے اصغر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیوٹی سیلون کا مالک قتل۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر ایک شخص قتل ہوگیا۔ گگھڑ منڈی کے قریب سبزی منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا۔
پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سبزی منڈی اور پییلز کالونی میں مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ملزمان کے تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔