پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،17جون 2021

01:02 PM, 17 Jun, 2021

شازیہ بشیر

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ظل سبحانی دوئم نے جس طرح ڈھٹائی دیدہ دلیری سے اپنے تمام گناہ حکومت وقت کی جھولی میں ڈال دئیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی

شہر میں 24 گھنٹے میں دن دیہاڑے قتل کی تین لرزہ خیز وارداتیں۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے اصغر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیوٹی سیلون کا مالک قتل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پرانا پاکستان بہتر تھا ٗ جتنی دوریاں اور تلخیاں صوبوں کے درمیان آج پیدا ہوئی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ٗ یہ اکائیاں مل کر چلتی ہیں ٗ صرف پنجاب کی ترقی سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ٗ تمام صوبے ترقی کریں تو پاکستان ترقی کرے گا ٗ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ٗ اپوزیشن سے بدترین انتقام لیا گیا

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی بات سننی چاہئیے۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئیے۔ ہر شہری کو بجٹ سے امیدیں ہیں کہ ہمیں کوئی ریلیف ملتاہے۔ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا جو بھی قصور وار ہے اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس پر حملے سے ہی ہمیشہ اس منصوبے کی ابتدا ہوتی ہے ٗ 2014 میں منتخب وزیراعظم کیساتھ جو ہوا آج تک جاری ہے ٗ نوازشریف کے کیس میں انصاف کا تمسخر اڑایا گیا ٗ مسئلہ اختیارات کی آئینی تقسیم کا ہے، آئینی حدود پھلانگنے پر نظام کمزورہوتا ہے ٗ نظام کو کمزورکرنے کے لئے میڈیا، عدلیہ ،اداروں ، پارلیمنٹ کے اندر سے لوگوں کو استعمال کیاجاتا ہے

مزیدخبریں