عثمان بزدار کو 70 لاکھ اضافی مل گئے

06:00 PM, 17 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے صوابدیدی گرانٹ کی مد میں 4 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی صوابدیدی گرانٹ میں ستر لاکھ روپے کا اضافہ کروالیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی صوابدیدی گرانٹ دو کروڑ تیس لاکھ روپے سے بڑھا کر تین کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے رواں مالی سال میں بھی تیس لاکھ روپے اضافی بطور صوابدیدی گرانٹ وصول کیے۔ رواں مالی سال میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے دوکروڑ تیس لاکھ روپے بطور صوابدیدی گرانٹ مختص کیے گئے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بطور صوابدیدی گرانٹ کے وصول کریں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی صوابدیدی گرانٹ پانچ لاکھ روپے ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیلئے تین لاکھ روپے صوابدیدی گرانٹ کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے تین لاکھ روپے بطور صوابدیدی گرانٹ کے مختص کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں