پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،18جون 2021

07:02 PM, 17 Jun, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان سپر لیگ کے چھبیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دے دی. 185 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست سنچری بنانے پر عثمان خواجہ کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا. وہ شاداب خان کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کررہے تھے

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ریسکیو 1122 کے معاملے پر حکومت پر برس پڑے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے غصے میں کہا کہ اپ سب کو مبارک ہو میری کوششیں ہار گئیں

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے فیصلہ کر لیا ہے۔

7 ارکان اسمبلی پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سب کو پارلیمان میں آنے کی اجازت کی دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عزیز نے عہدیداران کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموش رہیں گے اور ان کی تقریر سنیں گے

معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج، کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا

مزیدخبریں