7 ارکان پر پابندی ختم، قومی اسمبلی میں داخلہ کی اجازت

07:30 PM, 17 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) 7 ارکان اسمبلی پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سب کو پارلیمان میں آنے کی اجازت کی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ، ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر، علی گوہر خان اور چودھری حامد حمید جبکہ تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان کے پارلیمان احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی تھی۔دو روز قبل واقعہ میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی پر سپیکر نے یہ فیصلہ کیا۔ بعد ازاں اگلے روز اجلاس شروع ہوا تو ہنگامہ آرائی پھر شروع ہو گئی۔ جس پر سپیکر اسمبلی نے پہلے پندہ منٹ کے لیے وقت دیا مگر پندرہ منٹ بعد انھوں نے یہ کہہ کر اجلاس ملتوی کر دیا کہ تب تک ایوان میں کارروائی نہیں چلے گی جب تک حکومت اور اپوزیشن اس صورتحال کو ختم نہ کر دے۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس حوالے سے مذاکرات ہوئے جن میں معاملات افہام و تفہیم سے طے پا گئے۔ حکومت نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف داخل کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی حامی بھر تو سپیکر اسمبلی نے ارکان اسمبلی پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے ان کو ایوان میں آنے کی اجازت دے دی۔
مزیدخبریں