سرائے عالمگیر: گاڑی نہر میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

06:18 AM, 17 Jun, 2022

احمد علی
سرائے عالمگیر میں المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز طوفانی آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث کار نہر میں جا گری۔ 2 سالہ بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔ حادثہ نواحی گاؤں سمبلی کے قریب پیش آیا۔ سرائے عالمگیر میں المناک حادثہ پیش آیا جہاں کار نہر اپرجہلم میں جا گری۔ کار میں سوار 2 سالہ معصوم بچے سمیت 6 افراد سوار تھے۔ حادثہ منڈی بہاء الدین روڈ پر نواحی علاقے سمبلی گائوں کے قریب کار نہر میں جا گری۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کے مطابق کار میں 2 سالہ بچے سمیت خواتین بھی شامل تھیں۔ کار میں سوار فیملی جہلم میں ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد دوائی لے کر واپس گھر جا رہے تھے۔ حادثہ تیز طوفانی آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث پیش آیا۔ مرنے والوں میں 2 سالہ سیف، 23 سالہ سعید، 28 سالہ نازیہ، 45 سالہ شاہین، 50 سالہ عابدہ اور 70 سالہ رشیدہ شامل ہیں۔ فیملی کا تعلق سرائے عالمگیر کے علاقہ کھوہار سے ہے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔ 3 گھنٹے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد لاشوں کو باہر نکال لیا گیا اور ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او گجرات عطاء الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز موقع پر پہنچ کر تمام تر آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔
مزیدخبریں