ملک بھر میں کئی قربانی کےجانوربپھر گئے،قصائیوں کی دوڑیں لگ گئیں

02:01 PM, 17 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں قربانی کے جانور چھریاں اور اپنے ساتھیوں کو ذبح ہوتے دیکھ کر بپھر گئے اور موسمی قصابوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق اناڑی قصائی جانور کو قابو نہ کرسکے اور قربانی کے جانور رسی تڑوا کر بھاگ نکلے۔

صادق آباد میں بھی موسمی قصائی تگڑے جانور کے سامنے بے بس نظر آئے اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قربانی کے جانور کو قابو کیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں قربانی کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں وہیں قربانی کے جانوروں کے پیچھے بھاگتے لوگوں اور قصائیوں کی ویڈیوز بھی وائرل وہ رہی ہیں۔

مزیدخبریں