ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

07:19 AM, 17 Mar, 2021

حسان عبداللہ

محکمہ موسمیات کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شہراقتدار میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں