’’ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے‘‘
07:20 AM, 17 Mar, 2021
لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا ویکسین کے حوالے سے تمام اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور عوام کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ پنجاب بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کیلئے قائم 104 سنٹرز پر 60سال سے زائد عمر کے بزرگوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلٰی عثمان بزدار کورونا ویکسینیشن سے متعلق تمام اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ویکسینیشن کیلئے آنے والے شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1372028544071655427انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے قبل ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے۔ 60 سال سے زائد عمر بزرگوں کی رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجئے۔ جوابی تفصیل موصول ہونے پر متعلقہ ویکسینیشن سنٹر سے رجوع کریں۔ ویکسینیشن مرحلہ وار ہر شہری تک پہنچا کر انہیں محفوظ بنانا ہمارا عزم ہے۔