’’پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی ‘‘
08:05 AM, 17 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد ہے ٗ یہ مفادات کا گٹھ جوڑ ہے ٗ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی ۔ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی،پی ڈی ایم کا اتحاد، نیب کی گرفت سے بچنے کیلئے ہے ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) دونوں اپنے اپنے مفادات کیلئے ایک دوسرے کو استعمال کر رہے تھے، انہوں نے اپنے بچاؤ کیلئے پی ڈی ایم میں پڑاؤ کیا ہوا تھا،مولانا فضل الرحمن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ منسوخ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حوالے سے میں نے ہمیشہ کہا کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد ہے، ان کا منشور اور سوچ ایک نہیں ہے، یہ گٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے ٗسینٹ انتخابات میں یہ ایک دوسرے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ٗآج ان کا اندرونی انتشار، کھل کر سامنے آ چکا ہے،استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے میرے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں،شروع سے کہتا چلا آ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی۔